1800 پولٹری فارمز بند

خیبر پختونخوا میں 1800 پولٹری فارمز بند، بحالی کا منصوبہ منظور

خیبر پختونخوا میں مرغی کے گوشت کی غیر مستحکم قیمت کے باعث 1800 سے زائد پولٹری فارمز بند ہو گئے جس میں اوپن شیڈ فارمز کی تعداد 1700 سے زائد جبکہ دوسرے شیڈ کی تعداد 65 ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک نے ان فارمز کی بحالی کیلئے اب نجی شعبہ کے ساتھ باہمی اشتراک سے پولٹری فامرز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر عالمزیب کے مطابق صوبے میں 1800سے زائد پولٹری فارمز بند پڑے ہیں جس کا نقصان کسان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اٹھانا پڑرہا ہے۔ صوبے میں مرغی کے گوشت کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پنجاب سے مرغی منگوائی جاتی ہے جو سفری اخراجات کے باعث مہنگی ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

ڈاکٹر عالمزیب نے بتایا کہ بند فارمز کو دوبارہ سے فعال کرنے کیلئے ان کے مالکان کے ساتھ صوبائی حکومت باہمی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے اور اس ضمن میں ایک ارب روپے کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا دورانیہ 3سال پر مشتمل ہے جس کے تحت 250 ایسے پولٹری شیڈ جن میں 2 سے 5ہزار تک برائلر مرغیوں کے رکھنے کی گنجائش ہوگی ان کے مالکان کو معاونت فراہم کی جائیگی یہ وہ فارمز ہونگے جو محکمہ لائیوسٹاک کے پاس رجسٹرڈ ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  قتل کی سازش، گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا