پی ڈی اے 2 ملازمین برطرف

ریڑھی بان بچوں پر تشدد، پی ڈی اے کے 2 ملازمین برطرف

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریڑھی بان بچوں پر تشدد اور ان کی ریڑھی پر موجود سبزیاں تلف کرنے پر دو اہلکاروں کو عہدوں سے برخاست کر دیا، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے. جس میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر منصفانہ اور غیر قانونی طریق کار اپنایا گیا جبکہ ملازمین نے اس عمل کو زبانی طور پر تسلیم بھی کیا ہے .

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ دونوں ملازمین قواعد کی خلا ف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں جس کے بعد دونوں ملازمین بلال جاوید اور ذیشان ممریز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ پی ڈی اے ملازمین کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران سبزی فروش بچوں پر تشدد کیا گیا تھا اور ریڑھی پر موجود سبزیاں بھی پھینک دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ