لیڈی ہیلتھ ورکرز پوسٹ اپ گریڈ

لیڈی ہیلتھ ورکرز، سپروائزر، اکائونٹ سپروائزر کی پوسٹ اپ گریڈ

محکمہ صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے لیڈی ہیلتھ ورکرز،سپروائزر اکائونٹ سپروائزرکی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سروس سٹرکچر پر نظر ثانی کافیصلہ کرلیا ہے ۔ اس سلسلے میں سروس سٹرکچر کا نظر ثانی شدہ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے12ہزار265 آسامیاں، ہیلتھ سپروائزر کیلئے 504 آسامیاں اور اکائونٹ سپروائزر کی 21 آسامیاں مختص ہوں گی ۔ اس حوالے سے اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ کو صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے 504 لیڈی ہیلتھ سپروائزر اوراکائونٹ سپروائزرکی آسامیاں سکیل سات سے سکیل سولہ میں اپ گریڈ کرنے کی سمری ارسال کردی گئی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی آسامیاں سکیل سات سے سکیل گیارہ میں اپ گریڈ کردی گئیں جس میں چالیس فیصد تعیناتی ابتدائی بھرتی کے ذریعے ہوسکے گی، سینئر لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی آسامی سکیل بارہ میں ہوگی اور تیس فیصد ابتدائی بھرتی سے آسکیں گی،چیف لیڈی ہیلتھ سپروائزر کا عہدہ سکیل 14 کا ہوگا اور بیس فیصد تعیناتی ابتدائی بھرتی سے ہوگی اس طرح پرنسپل لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی آسامیاں دس فیصد شرح کیساتھ اپ گریڈ کردی گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اکائونٹ سپروائزر کی پوسٹ سکیل بارہ ،سینئر اکاؤنٹ سپروائزر کا سکیل چودہ ،چیف اکائونٹ سپروائز ر کا سکیل پندرہ اورپرنسپل اکائونٹ سپروائزر کا سکیل سولہ کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق