بنوں میرانشاہ میں دہشتگردی کا خطرہ

بنوں، وانا، میرانشاہ میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

بنوں، میرانشاہ اور وانا میں دہشتگردی کے خطرے کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ افغان صوبے پکتیکا کے ضلع برمل سے ایک عسکریت پسند گروپ کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات آئی ہیں جس کیلئے ممکنہ طورپر آٹو رکشے کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔اس لئے گنجان آباد جگہوں پرتخریب کاری کا خدشہ ہے،اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے