پشاور علاقوں میں تجاوزات قائم

شہر اور دیگر علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے پر 118 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے تین دنوں کے دوران مختلف علاقوں سے تجاوزات قائم کرنے پر 118 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گردونواح، خیبر بازار، بالاحصار موٹر سائیکل مارکیٹ اندرون شہر دیگر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے یونیورسٹی روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے چارسدہ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحریم شاہ نے کارخانو اور حیات آباد میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے پشتخرہ روڈ پر دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے کوہاٹ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران دکانوں سے باہر سامان رکھنے / تجاوزات قائم کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 118 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے تمام انتظامی افسران کو بازاروں کا مسلسل دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور دکانوں سے باہر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے جبکہ گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار