پشاور وکلاء کیلئے پارکنگ پلازہ

پشاور میں وکلاء کیلئے پہلا پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

پشاور میں وکلاء کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت نے گرانٹ کی منظور دیدی ہے ،واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ اورجوڈیشل کمپلیکس پشاور کے پاس مناسب پارکنگ سہولت نہ ہونے کے باعث وکلاء اور عدالتوں کو آنے والے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پشاورہائیکورٹ کے سامنے سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرنی پڑتی ہیں۔ گزشتہ روز انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت ارشاد خلیل ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں وکلاء کے پارکنگ پلازے کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی منظوری پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان کے اس اقدام کو سراہاگیا ، شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت وکلاء کیلئے پارکنگ کے مسئلے کو حل کررہی ہے ۔ انہوں نے مختلف سرکاری محکموں میں وکلاء سے میرٹ کی بنیاد پر لیگل ایڈوائزرز تعینات کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی صوبائی حکومت انکی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا