سنٹرل جیل پشاور سپورٹس گالا

سنٹرل جیل پشاور ، قیدیوں کی تفریح کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ پشاور اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر ا نتظام سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے تین روزہ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس کا افتتاح سیکرٹری داخلہ و قبائلی امورخیبرپختونخوا خوشحال خان نے کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خالد عباس، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ریحان خٹک اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) خالد محمود نے شرکت کی۔ تقریب میں قیدیوں کی تفریح اور فلاح و بہبود کیلئے مختلف قسم کے کھیلوں کی سرگرمیاں اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔پہلے روز کرکٹ اور فٹ بال کے مقابلے ہوئے۔ عملے اور قیدیوں کے درمیان میوزیکل چیئر اور ٹگ آف وار کا انعقاد کیا گیا۔ پشتو ثقافتی سرگرمیاں بھی اس تقریب کا حصہ تھیں جن سے قیدیوں اور عملے نے خوب لطف اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا خوشحال خان نے کہا کہ اس قسم کی تفریحی سرگرمیوں سے قیدیوں کی زندگی میں ایک نئی امید پیدا ہوتی ہے اورذہنی تھکاوٹ کا خاتمہ ہو جاتاہے۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ کھیل کسی بھی معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے ضامن ہوتے ہیں اس طرح کی سرگرمیوں سے جرائم پیشہ افراد کو ملک وقوم کیلئے کارآمد شہری بنا یا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سنٹرل جیل پشاور میں مختلف کھیلوں اور موسیقی کا انعقاد کر کے قیدیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ بعد ازاں سیکرٹری داخلہ خوشحا ل نے جیل کے مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات