پختونخوا میں کورونا پابندیوں نیا شیڈول

خیبر پختونخوا میں کورونا پابندیوں کا نیا شیڈول جاری، مردان میں نفاذ

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر 10فیصد اور اس سے زائد شرح والے اضلاع کیلئے 28 فروری تک نئی پابندیوں کے بارے میں شیڈول جاری کردیا ہے جس کی روشنی میں 10فیصد سے زائد شرح پر مردان میں مذکورہ نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ سروس میں سواریوں کی تعداد 80فیصد تک محدود کردی گئی ہے تاہم شادی ہالز وغیرہ کے اندر اور کھلی فضا میں تقریبات میں5سو افراد ویکسی نیشن کی شرط کے ساتھ شریک ہوسکیں گے اس سلسلے میں منگل کے روز محکمہ داخلہ وقبائلی امورکی جانب سے کورونا کی تشخیص کے لحاظ سے10فیصد سے زائد اور 10فیصد والے علاقوں کیلئے نئی پابندیوں پر مبنی الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا

اعلامیہ کے تحت تاجروں پر کسی قسم کی قدغن نہیں ہوگی اور 28فروری تک بازار بدستور بغیر کسی متعین اوقات کار کے کھلیں رہیں گے 28فروری تک شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پر پابندی نہیں ہوگی اور 5 سو ویکسی نیٹ مہمانوں کے ساتھ ولیمہ وغیرہ منعقد کرنے کی اجازت ہوگی عام تقریبات بھی مقررہ ایس او پی ایزکے تحت منعقد کرائی جاسکیں گی تمام سرکاری اور نجی دفاتر ملازمین کی سو فیصد حاضری کے ساتھ فعال رہیں گے گاڑیوں میں 80فیصد سواریوں کی گنجائش کے ساتھ آمدورفت کی اجازت ہوگی تاہم گاڑیوں میں خوراکی اشیاء وغیرہ سواریوں کو پیش کرنے پرپابندی ہوگی ۔سینما ء ہائوسز اور مزارات میں زائرین اور شائقین سینما کی تعداد بحال رہے گی اور مکمل ویکسی نیشن شرط کے ساتھ لوگ داخل ہوسکیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ احکامات کی روشنی میں مردان میں پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے مردان میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کی تشخیصی شرح 10فیصد سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے اعلامیہ کے تحت متعلقہ اضلاع کی پولیس اور انتظامی افسران محکمہ داخلہ کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی