فیکٹریوں پر بھتہ خوروں کا حملہ

حیات آباد،بھتہ خوروں کا نجی فیکٹریوں پر دستی بموں سے حملہ

پشاور کے علاقے حیا ت آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں بھتہ خوروں نے بھتہ کی رقم نہ ملنے پر نجی فیکٹریوں پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ نامعلوم افراد نے 2 ہینڈگرنیڈ پھینکے جن میں سے ایک زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ گزشتہ روز نا معلوم افراد نے نجی فیکٹری پر یکے بعد دیگرے 2ہینڈ گر نیڈ پھینک دیئے جس میں ایک دستی م بم قریبی گھی کی فیکٹری میں جا گرا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکو اڈ کی بھاری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ گئی اور دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے انڈ سٹریل سٹیٹ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر سر چ اینڈ سڑائیک آپریشن کیا ۔

مزید پڑھیں:  یقین ہے کہ آئینی ترامیم پر فضل الرحمان راضی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی

پولیس کے مطابق متعلقہ فیکٹری کے مالک نے بتایا کہ اس کو چند ماہ قبل نامعلوم بھتہ خوروں نے موبائل فون پر کال کی اور خود کو کا لعدم تنظیم کا اہلکار ظاہر کر کے لاکھوں روپے کے بھتہ کا مطالبہ کیا جبکہ انکار کر نے پر نامعلوم بھتہ خو رو ں نے دستی بم بم پھینک دیئے ۔ بم ڈسپو زل سکواڈ اور بی ڈی یو کی ٹیموں نے کرائم سین سے شواہد ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے مراسلہ تیار کرلیا اور سی ٹی ڈی کو ار سال کر دیا گیا ہے جس کی روشنی میں نامعلوم بھتہ خوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل