پبلک ٹرانسپورٹرز

پبلک ٹرانسپورٹرز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے لیٹر کی کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی سے انکار کر دیا ہے جبکہ سی این جی پر چلنے والے گاڑیوں اور رکشوں والے بھی سی این جی سٹیشنز کھلنے کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کر رہے ہیں۔

بین الاضلاعی روٹس ، بین الصوبائی روٹس اور اندرون شہر چلنے والے گاڑیوں، رکشوں نے کرایوں میں کمی سے انکار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

یہ بھی پڑھیں: حیات آباد میں تعلیم کے حصول کیلئے دیوار پھلانگتی قبائلی بچی

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اے سی، نان اے سی، ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کرایوں میں 30 روپے سے 800 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں دس روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد پشاور کے نواحی علاقوں، لانگ روٹس، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں کمی سے انکار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب

اندرون شہر چلنے والے چنگ چی رکشے، ٹیکسی گاڑیوں، رکشہ مالکان نے بھی کرایوں میں کیا گیا اضافہ تاحال واپس نہیں لیا ہے۔