پشاور رامداس بازار صاف پانی مسئلہ

کم پریشر مسئلہ، رامداس کے شہری پینے کے پانی کو ترس گئے

پشاور کے علاقے رامداس بازار میں شہری پینے سے صاف پانی کیلئے ترسنے لگے ہیں جبکہ سینی ٹیشن کمپنی کو باقاعدگی سے بل کی ادائیگی بھی شہریوں کو پینے کا پانی فراہم نہ کرسکی۔

رامداس کے علاقے گڑھی میر احمد شاہ مین 80 سے زائد گھر ہیں مقامی شہریوں کے مطابق ٹیوب ویل کے پانی کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے انکے گھروں تک پینے کا پانی پہنچتا ہی نہیں ہے اور انہیں گلی میں نصب نلکے سے برتن بھر کر گھروں میں پانی محفوظ کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ

یہ بھی پڑھیں: سر میں کیل ٹھونکنے کا واقعہ، متاثرہ خاتون کے مفت نفسیاتی علاج کا اعلان

شہریوں نے بتایا کہ پانی کے کم پریشر کے حوالے سے سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے اہلکاروں کو بھی بتا دیا گیا تاہم ان کی جانب سے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

علاقے میں پانی کے کم پریشر کا مسئلہ دو ہفتے قبل سامنے آیا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ علاقے میں آب رسانی کے پائپس کا لیک ہونا ہے اسی طرح ٹیوب ویل جس علاقے میں نصب ہے وہاں بجلی ہوتی ہے تو ٹیوب ویل آن کر دیا جاتا ہے مگر اسی وقت گڑھی احمد شاہ میں بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پانی ٹینکی تک نہیں پہنچایا جاتا۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آب رسانی کے پائپس کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فوری طور پر ٹیوب ویل چالو کرنے کا وقت شہریوں کی سہولت کے مطابق کیاجائے ۔