پشاور میں ٹیوب ویل شیڈول جاری

پشاور میں 7 گھنٹے ٹیوب ویل چالو رکھنے کا شیڈول جاری

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور نے ٹیوب ویلوں کیلئے اوقات کاری جاری کردیئے پشاور کے شہریوں کو 24 گھنٹوں میں 7گھنٹے پانی کی فراہمی کی جائیگی جبکہ ٹیوب ویل آپریٹرز کیلئے یونیفارم لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر 100روپے یومیہ جرمانہ عائد کرنے کی تنبیہ کردی گئی ہے ٹیوب ویلوں کیلئے جاری اوقات کارکے مطابق جنرل شفٹ صبح 6 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی اور اس میں صبح 6 سے 8 بجے اور ساڑھے 11بجے سے لیکر ڈیڑھ بجے تک پانی کی فراہمی کی جائیگی .

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

اسی طرح دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام 8 بجے تک ہوگی جس میں شام 5سے لیکر 8بجے تک پانی فراہم کیا جائیگا شام 8بجے سے صبح 6بجے تک ٹیوب ویل بند رہیں گے سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے مطابق ٹیوب ویل آپریٹر اگر ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا یو پھر اسکی جانب سے غفلت کی گئی تو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اسی طرح یونفارم لازمی ہوگا اور یونیفارم نہ پہننے والے آپریٹر پر 100روپے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائیگا ٹیوب ویل کو غیر متعلقہ شخص چالو یا بند نہیں کریگا جبکہ ٹیوب ویل میں غیر متعلقہ شخص کا سامان موجود ہونے پر بھی آپریٹر کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت