مرغی فی کلو قیمت 266 روپے

مرغی کی فی کلو قیمت 266 روپے ہوگئی ‘انتظامیہ خاموش

اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی دوڑ میں مرغی بھی شامل ہوگئی جس کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد سستی پروٹین بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں مرغی فروشوں کی جانب سے من مانی قیمتوں میں مرغی فروخت کی جارہی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اس زمرے میں کسی قسم کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے .

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز

مرغی کی قیمت ایک دن کے وقفے سے 266روپے کلو ہو گئی ہے چھ روپے کے اضافہ ایک دن میں ہو گیا ہے تاہم انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں چکن کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں مرغی کی فیڈ ، ادویات اور تمام خام مال کی قیمت میں سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے اور مارکیٹ میں مرغی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہیں ۔ جبکہ سپلائی کم ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان