علیم خان کی ملاقات ہیں ہوئی

علیم خان کی نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی: ترجمان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر علیم خان کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان میاں خالد محمود نے جمعہ کے روز جاری اپنے بیان میں علیم خان اور نوازشریف کے ملاقات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان کی لندن میں مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام

ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا تھاکہ علیم خان لندن اپنے بچوں سے ملنے گئے تھے اور آج پاکستان واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان واپس آکر اپنی سیاسی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے مسلم لیگ ن کے سپریمو نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔