غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کاروائی

غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کاروائی جاری’مزید 512 گاڑیاں ضبط

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی پشاور بھر میں غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کے خلاف میگا آپریشن جاری ہے اتوار کے روز ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ ریجنل ٹرانسپورت اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مہم کے تیسرے روز مزید 512 غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا تین روز کی کارروائیوں میں ابتک کل 1321 غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ریاض خان محسود ازخود غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کے خلاف مہم کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان بھی مسلسل تین روز سے فیلڈ میں ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق حسن اور ایس پی ٹریفک محمد سعید خان نے انتظامی افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ اوریونیورسٹی روڈ،ورسک روڈ،سٹی سرکلر روڈ،رنگ روڈ،کوہاٹ روڈ اور نواحی علاقوں میں کریک ڈان کی نگرانی کی۔کاروائیوں کے دوران 3100 سے زائد کمرشل گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور بغیر رجسٹریشن اور پرمٹ521 رکشوں، چنگچی، لوڈر، ویگن، ٹیکسی اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔کمشنر ریاض خان محسود کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں غیر قانونی کمرشل گاڑیوں کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے اور تین دنوں کے دوران 1321 غیر قانونی گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے جنہیں سکریپ کرنے کیلئے اولڈ جی ٹی ایس اڈے منتقل کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول