پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل

پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے

پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم 19 مارچ 2022 کو ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل کے لیے برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان باکسر مکا لگنے سے جاں بحق

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم اور 2 بار آئی بی ایف فلائی ویٹ چیمپئن بننے والے برطانوی باکسر سنی ایڈورڈز کا مقابلہ دبئی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا

باکسر محمد وسیم نے 19 مارچ کے مقابلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ورلڈ ٹائٹل کیلئے دوسری بار رنگ میں اتریں گے اور یہ مقابلہ پاکستان اور ایشیا کی تاریخ کا سب سےبڑا مقابلہ ہوگا۔