ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 7 کروڑ ڈالرکم ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 7 کروڑ  ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتےمیں 1 ارب 7 کروڑ ڈالرکم ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

 اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے  ذخائر یکم اپریل تک 17.47 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر  72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 11.31 ارب ڈالر ہوگئے جب کہ  کمرشل بینکوں کے ذخائر34.95 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.15 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے