موجودہ حکومت ہو یا سابقہ سب آئی ایم ایف کے سامنے جھکتے ہیں،سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت ہو یا سابقہ سب آئی ایم ایف کے سامنے جھکتے ہیں،آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے قوم کے سامنے لائیں جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیزخط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائے، جوڈیشل کمیشن بننے سے حقائق کا پتہ چل جائے گااور لوگوں کو اعتماد ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی، انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔سراج الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کی جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جماعت اسلامی کی قائم کردہ کمیٹی تمام جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف منصوبوں پر توجہ کی بجائے بروقت الیکشن یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر