چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا کے جنگجوئوں کو صف اول کے سپاہی قرار دیدیا

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو صفِ اول کے سپاہی قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ میں سوشل میڈیاکے اپنے تمام جنگجوئوں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے خلاف ہماری جنگ کو دلیری سے سماجی میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ خودمختاری و جمہوریت کی ہماری اس تحریک کو آگے بڑھاتے رہیے آپ ہمارے صفِ اول کے سپاہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور