بلاول وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے

بلاول آج وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ پہلے حلف اٹھا چکی ہے اور وزارت خارجہ کے قلمدان پر بلاول بھٹوکی آمادگی کا انتظار تھا۔ن لیگ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے۔گزشتہ دنوں بلاول نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی جس میں حکومتی امور کے حوالے سے ساتھ چلنے پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد