سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت

اے این پی کی سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت

اسلام آباد: اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اے این پی نے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے، اے این پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری عمرے کے لیے نہیں جائیں گے امید ہے حکومت قومی یکجہتی کے لیے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل ہوگا ان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہونگے

مزید پڑھیں:  رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ، رہزن ہلاک، اہلکار زخمی