پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی تیاری کر رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس ملتوی کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جانی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ سے شکست پر کوئی بہانہ قبول نہیں،رمیز راجہ