اسرائیل جانے والاپی ٹی وی اینکربرطرف

اسرائیل جانے والاپی ٹی وی اینکربرطرف،شہریت ختم کرنے کامطالبہ

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا، پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے جبکہ وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کوبرطرف اور آف ائیر کر دیا گیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں اسرائیل جانے والے صحافی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے نقطہ اعتراض پرکہا کہ جو پاکستانی اسرائیل کے دورے پر گئے اس معاملے پرایوان کواعتماد میں لیا جائے، احمد قریشی جو پاک فوج کے ادارے کے پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں وہ بھی اسرائیل گئے،ان کی شہریت ختم کی جائے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ میں وزارت خارجہ سے کنفرم کرکے ایوان کو آگاہ کروں گا۔سینیٹ میں قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر واضح لکھا ہے کہ آپ اس پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں کرسکتے، امپورٹڈ حکومت امریکا اور اسرائیل کی خوشنودی پر لگے ہوئے ہیں، اور پی ٹی وی کا ایک ملازم احمد قریشی بھی اسرائیل گیا ہے۔