پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکلولس پورن شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں کپتانوں کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کو شاندار ون ڈے سیریز دیکھنے کو ملے گی، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ ایک طویل عرصے کے بعد ملتان کے شائقین کو جاندار اور سنسنی خیز کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں، نکلولس پورن کا کہنا تھا کہ ملتان کا موسم گرم ہے لیکن ہم بھرپور کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال