ناصرباغ روڈپرنجی سکول

پشاور،پولیس کی حراست میں اشتہاری ملزم قتل

ویب ڈیسک : ( داود خان)پشاورتھانہ بڈہ بیر کے حدود میںاشتہاری ملزمہستم ولد گل رحمان عمر 50سال کو پولیس کی حراست میں قتل کر دیا گیا ۔اشتہاری ملزم کو پیشی کے لیے کچہری لے جایا جا رہا تھا ۔پولیس اور اشتہاری ملزم الٹو گاڑی میں موجود تھے ۔ جن پر راستے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دند فائرنگ شروع کر دی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں اشتہاری ملزم ہستم ولد گل رحمان جاں بحق ہو گیا ۔ایس ائی کرامت خان اورکانسٹیبل فخر عالم بھی اشتہای ملزم کے ہمراہ تھے ۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی مگر موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف