،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

قرضوں کی ادائیگی سب سے بڑا مسئلہ ہے،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حالیہ بجٹ کو عوام کی جانب سے سراہا گیا جس پر شکرگزار ہوں۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خرچے کے دو بڑے ذرائع ہیں، ان میں پہلا ڈیٹ سروسنگ ہے، قرضوں کی ادائیگی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگیا ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 79 فیصد قرضہ لیا ہے، پاور سیکٹر کی سبسڈیز دوسرا بڑا ہیڈ ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2500 اور گیس سیکٹر کا قرضہ 1500 ارب ہے، توانائی کے شعبے کا قرضہ 4000 ارب ہوچکا ہے، اس سال پاور سیکٹر کو 1100 ارب کی سبسڈیز دی گئی ہیں، بلنگ اور فیصلہ کرنے کا نظام دنیا میں ناقص ترین ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری