PM

آئی ایم ایف کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں، آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے، آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے متعلق جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے ہم معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین معاہدہ کیا ان کا ضمیر ہے یا نہیں، جن لوگوں نے برے معاشی فیصلے کیے،ان میں سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے یا نہیں، وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے قوم کرب سے گزررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن