عمران خان

کل کے احتجاج میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے،عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیروں نے ملک کو گروی رکھ کر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا ہے۔ کل کے احتجاج میں قوم کےساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال سمیت مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیٹف معاملے پر حماداظہر سمیت رابطہ کمیٹی کے اراکین اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لٹیروں نے ملک کو گروی رکھ کر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا ہے۔ جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی فکر نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ2 ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اہداف کو بےنقاب کردیا۔ خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے یہ لوگ اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کررہے ہیں۔ خبردار کیا تھا کہ سنبھلتی معیشت کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا تو حالات بےقابو ہوں گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر تین روز بند رہے گا