دعوت ولیمہ

لکی مروت میں باپ بیٹے کی دعوت ولیمہ کی انوکھی تقریب

سرائے نورنگ(نامہ نگار)سابق تحصیل کونسل کے رکن حاجی میور شاہ نے دوسری شادی کرلی جبکہ ان کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔

گزشتہ روز لکی مروت کے دور افتادہ علاقہ براگئی میں والد اور بیٹے کی دعوت ولیمہ کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن ملک ریاض خان،سرکاری افسران،اہم شخصیات اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں رکشہ پر فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

مہمانوں کی مختلف قسم کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔سابق تحصیل کونسل کے رکن حاجی میور شاہ نے دوسری شادی پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تیسری اور چوتھی شادی کا عزم بھی ظاہرکیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے عوام کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا ،وزیراعلیٰ