جنوبی وزیرستان محکمہ صحت

جنوبی وزیرستان میں محکمہ صحت کے 48 ملازمین نوکری سے فارغ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے عرصہ سے غیر حاضر محکمہ صحت کے 48 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

مذکورہ ملازمین عرصہ دراز سے غیر حاضر تھے، کاروائی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی گئی۔ ڈی ایچ او عنایت الرحمان نے کہا ہے کہ ڈیوٹی نہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی دیگر غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی جاری ہے تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم
مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

ڈی ایچ اوعنایت الرحمان نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ صحت کے لئے دربدر ٹوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ سٹاف غائب ہے۔ عوام کو صحت کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کئے جائیں گے۔