‏بلوچستان میں بارشوں سے اموات 90 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، بارشوں اور سیلاب سے جاں حق ہونے والے افراد کی تعداد 90 تک کا پہنچی۔
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات اور نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ زیادہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدا، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی۔ بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے دوران 62 افراد زخمی ہوئے، صوبے بھر میں 3128 مکانات منہدم ہوئے۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری