رواں ماہ ملکی درآمدات میں 20 فی صد کمی ہوئی، مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں ماہ ملکی درآمدات میں 20 فی صد کمی ریکارڈ ہوئی۔ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 18 جولائی تک پاکستان کی درآمدات 2.6ارب ڈالر رہی ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے رواں ماہ کے اختتام تک ملکی درآمدات 5.5 ارب ڈالر رہنے کی توقع ظاہر کی۔
وزیر خزانہ نے لکھا کہ رواں ماہ کے پہلے 18 دن کے دوران ملکی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدامات کے باعث رواں ماہ درآمدات کنٹرول میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ