وزاعلیٰ پنجاب کا انتخاب، چودھری شجاعت حسین کا بڑا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے وزرات اعلیٰ پنجاب کے لیے اپنے بھائی چودھری پرویز الہیٰ کو امیدوار قرار دے دیا۔
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا۔ان کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے۔ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا۔کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔ اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے۔ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا پھرفوری انتخابات کی طرف جایا جائے۔

مزید پڑھیں:  سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت