ملک میں بجلی کی طلب میں اضاف

ملک میں بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال6 سے تجاوز کر گیا

ویب ڈیسک: ملک میں جاری شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 344 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 556 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 970 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 500 میگا واٹ ہے، ذرائع پاور ڈویژں کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 880 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 88 ہے اسی طرح بگاس سے چلنے والے پلانٹس 100 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 358 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع