نوواک، نڈال ، فیڈرر اور اینڈی مرے ایک ٹیم بن کر کھیلیں گے

نوواک ڈچکووچ، رافیل نڈال ، راجر فیڈرر اور اینڈی مرے ایک ٹیم بن کر کھیلیں گے، تفصیلات کے مطابق رواں سال ستمبر میں ہونے والے لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے یورپی ٹیم میں رافیل نڈال، نوواک ڈچکووچ ، راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کو شامل کرلیا گیا ہے، 23 تا 25 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں چھ کھلاڑیوں پر مشتمل یورپی ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کا سامنا کرتی ہے، اب تک ورلڈ الیون میں فلیکس اوگر، ٹیلر فیٹز اور ڈیاگو شوٹزمین کو شامل کیا گیا ہے، ایونٹ کے حوالے سے سربیا کے کھلاڑی نوواک ڈچکووچ کا کہنا ہے کہ یہ ایسا ایونٹ ہے جس میں آپ کو ان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم بن کر کھیلنا ہوتا ہے جن کیخلاف آپ اکثر کھیلتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رافیل نڈال، اینڈی مرے، راجر فیڈرر جیسے بڑے ناموں کے ساتھ ٹیم میں شامل ہونا قابل فخر بات ہے اور یہ لمحہ شائقین ٹینس کیلئے بھی شاندار ہوگا جبکہ میں اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دوں گا، اگر دیکھا جائے تو رافیل نڈال نے بائیس، نوواک نے اکیس، راجر فیڈرر نے بیس جبکہ اینڈی مرے نے تین گرینڈ سلام اعزاز جیت رکھے ہیں، اس لحاظ سے یورپی ٹیم بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے اور مبصرین کے مطابق اس کیلئے ورلڈ الیون کو شکست دینا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ویمن کرکٹز کاڈیٹا ترتیب دینے کیلئے پی سی بی کا اینالسٹ تقرری کا عندیہ