متنی میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت

متنی میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا محمودخان نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے۔
وزیرعلیٰ محمودخان نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اس طرح کے واقعات سے پولیس کا مورال پست نہیں ہوگا۔ صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا