سنٹرل جیل عمارتوں کی تعمیر

ہری پور،ڈیرہ اوربنوں سنٹرل جیل میں عمارتوں کی تعمیرکافیصلہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت ہری پور، ڈی آئی خان اور بنوں کی سنٹرل جیل میں نگرانی اور سٹاف کی رہائش سمیت انتظامی عملہ کیلئے عمارتیں تعمیر کریگی جس پر 49کروڑ29لاکھ 67ہزار روپے خرچ کئے جائینگے جبکہ کنسلٹنٹ کو ادائیگی کیلئے 94لاکھ 50ہزار روپے رکھے گئے ہیں.
محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق تین اضلاع کی مرکزی جیلوں میں انتطامی عملہ کیلئے دفاتر درکار ہیں جبکہ نگرانی کیلئے بھی اونچی عمارت ضروری ہے انہی عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ تجویز کیا گیا تھا جسے منظور کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل بنوں میں عمارتوں کی تعمیر پر 17کروڑ10لاکھ 33ہزار، سنٹرل جیل ڈی آئی خان میں عمارتوں کی تعمیر پر 17کروڑ14لاکھ 84ہزار جبکہ سنٹرل جیل ہری پور میں عمارتوں کی تعمیر پر 14کروڑ10لاکھ روپے خرچ کئے جائینگے .
منصوبے کو 7سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ ان جیلوں میں اسی رقم سے سینی ٹیشن کا نظام بھی بہتر بنایا جائیگا ۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں