صارفین کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی کرنی کی تیاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔
حکومت کی جانب سے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی )سی پی پی اے( نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیپرا میں‌ درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کی جائے۔ بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 65 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا اتھارٹی 31 اگست کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار