آلودہ پانی کے استعمال

آلودہ پانی کے استعمال سے مزید ساڑھے3ہزار لوگ متاثر

ویب ڈیسک : حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آلود پانی کے استعمال سے خیبر پختونخوا کے17 اضلاع میں پھیلنے والی9وبائی امراض کی شرح میں اضافہ ریکارڈکرلیاگیاہے ایک ہفتے کے دوران مزید تین ہزار495 نئے مریض رپورٹ کر دئیے گئے ہیں.
جس کے بعد آلود پانی کے استعمال سے پھیلنے والی بیماریوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد45 ہزار 72ہوگئی ہے اس بارے میں محکمہ صحت سے گذشتہ روزجاری تازہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے17اضلاع ایبٹ آباد،بونیر،بٹ گرام،چارسدہ،دیراپر،کوہاٹ،ہری پور،خیبر،لکی مروت، ملاکنڈ، مانسہرہ، مردان، پشاور، شانگلہ، صوابی ، سوات اور تورغرمیں شدید اسہال، نزلہ اوربخار، خارش، ملیریا، شدیدسانس کی بیماری، دست پیچش، خونی اسہال ، نمونیا اور ٹائیفائیڈ کی بیماریاں پھیل گئی ہیں مذکورہ اضلاع میں سب سے زیادہ شدید اسہال کے1858نئے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں.
انفلوئینزہ کے846نئے کیس، جلدی امراض اورخارش وغیرہ کے1377نئے کیس، ملیریا کے286نئے کیس، شدید سانس کی بیماری کے792نئے کیس، دست پیچش کے 2سو نئے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک