چین سے مزید دو پروازوں کی کراچی آمد

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چین سے مزید دو پروازوں کی کراچی آمد

پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی امداد کیلئے چین سے مزید دو پروازیں پاکستان پہنچ گئیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چینی ایئر فورس کے مزید دو طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر دوپہر کو کراچی جناح ٹرمینل پر اترے، چین سے لایا گیا امدادی سامان پاک فوج اور وزارت خارجہ کے حکام نے وصول کیا۔
امدادی سامان میں کمبل، ادویات، خیمے اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔
چین سے امدادی اشیاء کے ہمراہ اترنے والے طیاروں کی تعداد 4 جبکہ ترکیہ سے آنے والے طیاروں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک سے مذید امدادی طیاروں کی آمد متوقع ہے۔
تین روز کے دوران ترکش اور چینی فضائیہ کے امدادی اشیاء کے ہمراہ لینڈ کرنے والے طیاروں کی تعداد 10 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ