تاجکستان، کرغزستان سرحدی تنازع، ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی

ویب ڈیسک: وسطی ایشیائی ممالک تاجکستان اور کرغزستان کی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں اموات کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
تاجکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے ساتھ تازہ ترین سرحدی جھڑپوں میں اس کے 35 شہری مارے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ جنوب مغربی سرحد پر لڑائی میں مزید 139 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان "مزید کشیدگی نہ بڑھنے” پر زور دیا اور کہا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو ’پرامن، سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں فریقوں کی قیادت سے "پائیدار جنگ بندی کے لیے بات چیت میں شامل ہونے” پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس