امریکا نے طالبان پر نئی پابندیاں لگا دیں

امریکا نے طالبان پر نئی پابندیاں لگا دیں

ویب ڈیسک: امریکا نے افغانستان میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر طالبان پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے افغان طالبان کو انسانی حقوق کےاحترام پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث طالبان اور دیگر عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے تک افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کے چھٹی جماعت سے آگے پڑھنے پر پابندی عائد ہے۔
امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق پالیسیاں تبدیل کی جائیں، خواتین اور بچوں کی تعلیم، روزگاراور نقل وحرکت پر پابندیاں ختم کی جائیں۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے افغان طالبان کو تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایسے پالیسیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے اور انکے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات، فائرنگ سے معمر شخص کاظم جاں بحق