جنوبی وزیرستان موٹرسائیکل پر فائرنگ

جنوبی وزیرستان: باغ نارائی میں چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ، دو افراد قتل، ایک پولیس اہلکار بھی شامل

ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان وانا کی تحصیل برمل علاقہ باغ نارائی میں چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ، دو افراد قتل، ایک پولیس کانسٹیبل شامل.

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ باغ نارائی میں چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ، دو افراد قتل،پولیس کے مطابق نعشوں کی شناخت ہوگئی ہیں، جن میں تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل صدام وزیر عرف جیوے جبکہ دوسرا بازور خان دوتانی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی نعشیں اعظم ورسک بازار سے 8 کلومیٹر دور زرملن اور کژہ پنگہ کے سنگھم پر واقع باغ نارائی کے علاقہ باغ نارائی سے برآمد کی گئی ہیں۔تاہم دونوں کے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات

واضح رہے کہ دو دن قبل جنوبی وزیرستان کے رستم بازار وانا سے نیاز برکی نامی شخص کو دن دیہاڑے مسلح افراد نے اٹھایاتھا، جن کی لاش تین گھنٹے بعد تحصیل برمل کے علاقہ سے برآمد ہوئی تھی،

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ

اس واقعہ کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ، بدامنی کے ان واقعات کے بعد ایک بار پھر وانا میں خوف کی فضاء پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے،کہ کانسٹیبل صدام وزیر اور بازور خان دوتانی موٹر سائیکل پر زرملن جارہے تھے ،کہ راستے میں دونوں کو نامعلوم افراد نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے اس حوالے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہے .