بلگورود میں فوجی اڈے پر فائرنگ سے11 رضاکار فوجی ہلاک، روسی وزارت دفاع

ویب ڈیسک: روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بلگورود میں روسی فوجی تربیتی اڈے میں مسلح افراد نے رضاکار فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے یوکرین کے قریب ایک روسی فوجی تربیتی اڈے پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ روسی فوجیوں کے جوابی حملے میں 2 حملہ آور مارے گئے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں روسی افواج کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان