پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت

پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کرسکتا ہے، امریکا

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری ہتھیاروں کے بیان کے بعد امریکا کا بڑا بیان سامنے آگیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل نے بریفنگ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا امریکا کو اعتماد ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کی بھرپور حفاظت کرسکتا ہے، پاکستان ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے ہمیشہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔
واضح رہے امریکا کی جانب سے پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سیکورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری،4 کی حالت تشویشناک