رستم اراضی تنازعہ پرائمری سکول

رستم ،اراضی تنازعہ کے باعث پرائمری سکول 2ہفتوں سے بند وو

ویب ڈسیک :رستم ملندری میںاراضی تنازعہ کے باعث پرائمری سکول 2 ہفتوں سے بندہے ۔فریقین کے مابین وقتا فوقتا کراس فائرنگ سے بچوں میں خوف و ہراس پہل گیا ہے ، مڈل سکول پیتاو ملندری اور گرلز مڈل سوری ملندری میں حاضری نہ ہونے کے برابرہے ۔بند سکولوں کا سٹاف برینگن اور مچھی میں ڈیوٹی پر معمور ہیں۔ اس حوالے سے والدین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں جائے ۔
پانچ اکتوبر کو قوم حمزہ خیل اور قوم خماری خیل کے مابین اراضی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوچکے تھے جس کے بعد پورے علاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی ، چودہ دن گزر گئے لیکن گورنمنٹ پرائمری سکول پیتاو ملندری اور گورنمنٹ پرائمری سکول غازی بانڈہ تاحال بند ہیں .
پیتاو ملندری سکول کا سٹاف گورنمنٹ پرائمری سکول برینگن میں جبکہ غازی بانڈہ پرائمری سکول کا سٹاف مچھی میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول پیتاو ملندری اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سوری ملندری میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے ، والدین نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری سے مذکورہ سکولوں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے اور وہ پرسکون ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو بچے گھروں میں ذہبی مریض بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار