ارشد شریف کا جسد خاکی

مقتول صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج پاکستان پہنچے گا، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات پاکستان پہنچے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کا جسد خاکی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 3 بجے روانہ ہوئی۔ غیر ملکی پرواز کینیا سے دوحہ جائے گی جہاں سے جسد خاکی کو آج شام ساڑھے 7 بجے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم