ایل آرایچ سہولیات

ایل آر ایچ میں متعارف جدید سہولیات پر 90 فیصد مریضوں کا اظہار اطمینان

ویب ڈیسک : ایل آر ایچ میں موجود طبی سہولیات سے مریض مطمئن ہیں جبکہ صحت کارڈ کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق حال ہی میں ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کوالٹی انشورنس اور ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی طور پر ہسپتال میں مریضوں سے مختلف وارڈز میں ملاقات کی اور ان سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا.
ایل آر ایچ کے پیشنٹ ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کو ایک آزاد سروے کا ٹاسک دیا گیا جس کے نتائج ہسپتال انتظامیہ کو بھجوائے گئے ہیں جس کے مطابق تقریباً 90 فیصد مریضوں نے ایل آر ایچ میں ملنے والی جدید سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور صحت سہولت کارڈ پر لاکھوں کا علاج مفت فراہم کرنے کی بھی تعریف کی، اس وقت تقریباً 950 مریضوں کو صحت کارڈ پر مفت طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف