تحریک اسلام آباد

تحریک اسلام آباد پہنچ کر ختم نہیں ہو گی، 10 ماہ تک جاری رہے گی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک اسلام آباد پہنچ کر ختم نہیں ہوگی، اگلے 10 ماہ تک جاری رہے گی
ویب ڈیسک: لانگ مارچ کے چھٹے روز راہوالی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال اقتدار میں تھا تو پوری کوشش کی کہ 30 سال سے ملک لوٹنے والے ڈاکوؤں کو سزا ہو، نیب ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، جو نیب کوکنٹرول کر رہے تھے انہوں نے ان کو بچایا.
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جن چار گواہوں کے نام پر 16 ارب لیے وہ سب انتقال کرگئے، رانا ثنا اللہ کی کرپشن کی تفتیش کرنے والے افسر نے خود کشی کرلی، کسی نے ان لوگوں کی موت کی تفتیش نہیں کی، زرداری کے کیسز بھی ختم ہورہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا این آر او ملنے شروع ہوئے تو کل جنہیں چور کہا جاتا تھا آج کہتے ہیں ان کو این آر او دے دیا ہے یہ پاک صاف ہیں، یہ سب بری ہوگئے،کیسز ختم ہوگئے، اب صرف چھوٹے چور پکڑے جائیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں خوشحالی نہیں آتی، انصاف کی عدم فراہمی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جب تک انصاف نہ ہو ہمارا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا اسلام آباد میں وہ بیٹھے ہیں جن کے پلے کچھ نہیں، مارچ اسلام آباد جارہا ہے، کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ہم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، انصاف ہوتا ہےتوخوشحالی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہماری تحریک اسلام آباد پہنچ کر ختم ہوجائے گی، تحریک 10 ماہ تک چلتی رہے گی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا