فقیر آباد گھر میں چوری

فقیر آباد ، گھر سے17تولہ سونا، 5لاکھ روپے و قیمتی اشیاء چوری

ویب ڈیسک :فقیرآبادکے علاقہ رشید آباد میں نامعلوم چوروں نے اہلخانہ کی غیرموجودگی میں گھر کی الماریوں کے تالے توڑ کر17تولہ سونااور 5لاکھ سے زائد کی نقدی اوردیگرقیمتی اشیاء چوری کرکے بھاگ گئے ۔
اہلخانہ شادی کی تقریب کیلئے گئے ہوئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔رشید آباد کے رہائشی محمد مزمل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے فقیرآباد پولیس کو بتایا کہ وہ قریبی رشتہ دار کی شادی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے، رات کے 11 بجے جب وہ واپس آئے تو گھر میں سارا سامان بکھرا پڑا ہوا تھا اور الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔
مدعی نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے 5لاکھ 20ہزارروپے کی نقدی ،متعدد موبائل فونز ،9تولہ سونا کا سیٹ، 6 عددسونے کی انگوٹھیاں اورایک قیمتی گھڑی لے گئے تھے جن کی کل مالیت 50لاکھ روپے سے بھی زائدبنتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے مختلف شواہد اکٹھے کرنے سمیت واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیشی افسر مقررکرلیا ہے جو واقعہ میںملوث چوروں کا کھوج لگائیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی